• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی پر یہودی حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے: اردنی تنظیمیں

جمعرات 26-07-2012
in فلسطین
0
plf involvement
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی معروف شخصیات کی کونسل نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول پر حملوں کے سلسلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

عرب اور اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انتہاء پسند یہودیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

اردنی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر احمد عرموطی نے بدھ کی شام اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی پر تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس اتوار کو بھی یہودی آباد کاروں نے ھیکل سلیمانی کی تباہی کی یاد میں مسجد اقصی پر دھاوے کا پروگرام تشکیل دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی تنظیموں کو مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی سے روکنا ہوگا۔

ڈاکٹر احمد عرموطی نے اردن کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی کی حفاظت اور اسے باربار کے یہودی حملوں سے بچانے کے لیے مزید جدوجہد کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے اپیل کی کہ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملوں کا سلسلہ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غاصب یہودیوں کے مسجد اقصی پر حملوں میں تیزی اور اسرائیلی حکومت کی بھرپور سرپرستی سے واضح ہوگیا ہے کہ صہیونی ریاست القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کی اقدامات میں تیزی لے آئی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.