• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی میں اسرائیلی مرکز شترواس کی تعمیر انتہائی خطرناک: فلسطینی رہنما

اتوار 14-04-2013
in فلسطین
0
plf 14 aqsa
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین بھر کی اسلامی اور قومی شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصی کے ساتھ متصل براق صحن میں ’’مرکز شتراوس‘‘ کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ انتہائی خطرناک ہے۔ معروف اسلامی شخصیات کا کہنا  ہے کہ یہ مرکز بھی مسجد اقصی اور اسلامی اوقاف کو منہدم کرنے کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے۔
 
اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے اتوار کے اخبارات میں شائع اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اس منصوبے کے آغاز سے قبل ہی خبردار کردیا تھا تاہم عرب اور اسلامی دنیا کے ممالک نے ہماری پکار پر کان دھرا نہ ہی اسرائیل کو اس منصوبے سے باز رکھنے کی کوئی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی، اس کی دیوار براق (دیوار گریہ) اور اس سے متصل براق صحن اسلامی وقف کا جزو لاینفک ہیں، چنانچہ مرکز شتراوس کا یہ منصوبہ دراصل اسلامی وقف اور مسجد اقصی پر ایک حملہ ہے۔ اسی طرح باب السلسلہ کے رہائشیوں کے لیے بھی شدید نقصان دہ ہے۔
 
انہوں نے زور دیا کہ اس علاقے میں یہودیوں کے آثار نہیں ملے، لہذا اب اسرائیلی اس علاقے کی علامات اور نشانیوں کو یہودیانہ کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں جو چوتھے جینیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے جس کے مطابق اسرائیل پر لازم ہے کہ اسلامی اوقاف اور علاقے کو اپنی اصل حالت میں برقرار رکھے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی مرکز شتراوس کی مخالفت اس بنیاد پر کرتے ہیں کیونکہ ہم اسے اسلامی آثار قدیمہ اور اسلامی وقف کے اوپر حملہ تصور کرتے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی تنظیم ’’یونیسکو‘‘ سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کے اسلامی آثار کی حفاظت کے لیے متحرک ہو۔
 
دوسری جانب مجلس اوقاف کے سربراہ شیخ عبد العظیم سلھب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی کے احاطوں اور قرب و جوار میں کھدائیوں کا سلسلہ 1967ء میں القدس پر اسرائیلی تسلط کے وقت سے جاری ہے تاہم اس کی شکلیں اور انداز میں تبدیلی آتی رہی، تاہم ان سب منصوبوں سے اصل خطرہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کو ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے براق صحن میں بڑے گڑھے دیکھے ہیں جنہیں اس صحن میں فولادی ستونوں کی تعمیر کے لیے کھودا گیا ہے۔ دراصل یہ تعمیرات اس مراکشی کالونی میں ہو رہی ہیں جسے اسرائیل نے 1967ء میں منہدم کرکے براق صحن میں تبدیل کردیا تھا۔ مرکز شتراوس کی تعمیر کے دوران یہاں پر اموی ، صلاح الدین ایوبی اور عثمانی خلافت کے ادوار کے محلات منہدم کردیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مراکشی دروازے کے ٹیلے پر کھدائیاں جاری ہیں اور اسرائیلی مزدور اس دروازے کے باقی بچ رہنے والے آثار قدیمہ کو بھی ختم کرتے جارہے ہیں حالانکہ یہ دروازہ مسجد اقصی کا جزو لاینفک ہے۔
 
انہوں نے زور دیا کہ مسجد اقصی آنے والوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اس اسرائیلی حملے کی مخالفت کریں، القدس میں موجود اسلامی ورثے کی حفاظت کے لیے ساری امت مسلمہ کو آگے آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
 
القدس کے امور کے نگران حاتم عبد القادر نے بھی براق صحن میں جاری اسرائیلی کھدائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز شتراوس سن 1967ء میں قبضہ میں لی گئی فلسطینی املاک کی توسیع کا نیا نام ہے۔ اسرائیل اپنے اس منصوبے میں 1700 مربع میٹر پر محیط ساڑھے پندرہ میٹر بلند عمارت تعمیر کر رہا ہے۔ جہاں یہ مرکز تعمیر کیا جارہا ہے وہ زمین فلسطینیوں کی ہے۔
 
مسجد اقصی کے نمازیوں کی کمیٹی کے سربراہ یوسف مخیمر نے بھی اس خطرناک منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کے اتحاد پر زور دیا اور عرب اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کے لیے اس انتہائی خطرناک صہیونی منصوبے کو روکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.