• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی خطرے میں، اسرائیل خطے میں مذہبی جنگ بڑھکانا چاہتا ہے: اسلامی اوقاف

منگل 07-05-2013
in فلسطین
0
plf 7 riz 300 0
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ میں حماس کے زیر انتظام قائم فلسطینی حکومت نے اسرائیلی فوج اور غاصب یہودیوں کی جانب سے بار بار مسجد اقصی پر دھاوا بول کر مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی مسلسل بے حرمتی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد خطے میں مذہبی جنگ شروع کروانا ہے۔

 

منگل کے روز صہیونی فورسز کے اہلکاروں اور یہودی آباد کاروں نے الاسباط دروازے اور مراکشی دروازے سے مسجد اقصی میں داخل ہوکر اس کی بے حرمتی کی ہے۔

اپنا مذہبی مقام قرار دیکر یہاں پر تلمودی عبادات کی ادائیگی کے لیے اسرائیلی فوج اور شہریوں کے مسجد اقصی پر حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں۔ اسلامی اوقاف اور مذہبی امور کے فلسطینی وزیر ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو میں مسجد اقصی کے احاطوں میں انتہاء پسند یہودیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کی خاطر یہودیوں کی جانب مسجد میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی پر حالیہ دھاوے انتہائی خطرناک ہیں۔ ان حملوں سے رحمت دو جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کی یہ گزر گاہ شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ صہیونی حکام قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے مسجد میں زیادہ سے زیادہ موجود رہیں۔ انہوں نے القدس، مغربی کنارے اور سن 48ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کو بڑھ چڑھ کر مسجد اقصی میں آنے کا کہا۔

اس موقع پر اسلامی اوقاف کے وزیر نے امت مسلمہ کے تمام حکمرانوں اور اسلامی تعاون کونسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے قبلہ اول، تیسرے مقدس ترین مقام، خاتم النبین کے سفر معراج کی گزرگاہ مسجد اقصی کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.