• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے دروازوں کو دھماکوں سے اڑانے کی صہیونی سازش کا انکشاف

بدھ 20-05-2015
in فلسطین
0
plf to-bomb
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے متعلق امور کی کوریج کرنے والے ایک ابلاغی مرکز”کیو پریس” نے صہیونی ریاست کی ایک خطرناک سازش کا پتا چلایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 1967 ء میں مسجد اقصیٗ کے تمام دروازوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "کیوپریس” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ عبرانی میڈیا سے انہیں ایسی مصدقہ دستاویزات ملی ہیں جن میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس نے سنہ 1967 ء کی جنگ میں مسجد اقصیٰ ، اس کے دروازوں اور دیواروں کے تصاویر اور نقشے حاصل کرلیے تھے اور وہ مسجد اقصیٰ کے جنوبی اور مشرقی سمت کے تمام دروازوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے رہے۔ یہ منصوبہ کئی سال بعد تک بھی زیرغور رہا ہے تاہم اس پربوجوہ عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کی اس سازش کا مقصد مسجد اقصیٰ پرقبضہ قائم کرنا تھا۔ یہودی آباد کاروں کی براہ راست مسجد اقصیٰ تک رسائی کے لیے منصوبہ بنایا گیا تھا کہ اگرمسجد کے تمام خلی دروازے مسمار نہیں بھی کیے جاتے تب بھی المصلی المروانی اور مسجد اقصیٰ قدیم تک رسائی کے لیے سال ہا سال سے بند باب المزدوج، باب المفرد اور باب الرحمہ کو دھماکوں سے اڑا دیا جائے تاکہ یہودی آباد کار بغیر کسی رکاوٹ کے قبۃ الصخرہ تک پہنچ سکیں۔

کیوپریس کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات سے واضح ہوتاہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نہ صرف مسجد اور اس کے دروازوں کے نقشے حاصل کرلیے تھے بلکہ انہوں نے تمام اہم نوعیت کی معلومات بھی جمع کر لی تھیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.