پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت اور اخوان المسلمون کے سیاسی چہرہ "فریڈم اینڈجسٹس”نے مسجد اقصیٰ کو شہید کو کر کے اس کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے فلسفے کو مسترد کر دیا ہے۔
جسٹس پارٹی کا کہنا ہے کہ عالم عرب میں برپا ہونے والے انقلابات کے بعد قبلہ اول کو تنہا چھوڑنے کی گنجائش نہیں رہی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں حکومت سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں اسرائیلی انتہا پسند تنظیم لیکوڈ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اپنے غنڈے داخل کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کو شہید کرنے کی سازش قرار دیا۔
بیان میں جسٹس پارٹی نے عرب لیگ اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی تیار کریں۔ اسرائیل کے اقدامات عرب خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مل کر قبلہ اول کےتحفظ کے لیے اقدامات کریں اور اسرائیلی جارحیت کی راہ روکیں۔

