• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کی گھناؤنی صہیونی سازش کا انکشاف

منگل 11-02-2014
in فلسطین
0
plf aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی میڈیا نے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کو شہید کرنے کی ایک خطرناک سازش کا پتہ چلایا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ

انتہا پسند یہودی آبادکار ساحل سمندر سے”ہیکل سلیمانی” کے لیے پتھر جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہیکل کا سنگ بنیاد رکھتے وقت بھیڑ بکریوں کی قربانی کے لیے بڑی تعداد میں بکریاں اور بھیڑیں بھی اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جاری کردہ نئے نقشے بھیی دکھائے گئے ہیں۔ کئی شکلوں پر مشتمل ان نقشوں میں مسجد اقصیٰ کا کوئی وجود نہیں لیکن اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کو دکھایا گیا ہے۔ ان نقشوں کو جاری کرنےکا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہودی اپنے طورپر مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں متعدد یہودی آباد کاروں کو ساحل سمندر پر پتھر جمع کرتے دکھایا گیا ہے۔ جو سمندری پانی سے ان پتھروں کو دھو کر ایک جگہ جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاہ یہودی آباد کار بھیڑ بکریاں بھی جمع کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد ہی مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ تیسرے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کر سکیں گے۔

اسی رپورٹ میں ایک فوجی کرنل کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے یہودیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

درایں اثناء فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹراسماعیل رضوان نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی ناپاک سازش اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہو گی۔

فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کو شہید کیے جانے سے متعلق اسرائیلی ٹی وی پر نشر رپورٹ نہایت خطرناک ہے۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے ہیکل سلیمانی کے لیے ساحل سے پتھر جمع کرنا اور قربانی کے لیے بھیڑ بکریوں کی تیاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اسرائیلی کسی پاناک اور گھناؤنی سازش کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کی سازشیں پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئی ہیں بلکہ یہ ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔عتصیون یہودی فرقے ہی کے ایک انتہا پسند مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے اڑانے  کی ناپاک سازش تیار کی تھی لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام رہا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.