مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے باہر حرم قدسی کی حفاظت پر مامور ایک فلسطینی پہرے دار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتق کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے پہرے دار عرفات نجیب کو باب حطہ کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ادھر اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کے چار پہرے داروں کو خود کو تفتیشی مراکز میں طلب کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے محافظوں حمزہ النبالی، لوئی ابو السعد، خلیل الترھونی اور فادی علیان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ باب الخلیل کے قریب قائم کردہ القشلہ تفتیشی مرکز میں پیش ہوں۔