مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰÂ کی حفاظت پر مامور ایک محافظ کو حراست میں لینے کے بعد ٹارچر سیل منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ’باب الحطہ‘ میں ایک کارروائی کے دوران محافظ ’حمزہ النبالی‘ کو حراست میں لینے کے بعد شہر میں قائم ایک حراستی مرکز میں منتقل کردیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت نے قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے ’باب الحطہ‘ میں مرمتی کام میں مصروف محکمہ اوقاف کے عہدیدار حسام سدر کو بھی اکم سے روک دیا۔