مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے صیہونی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی نماز کی ادائیگی کی اشتعال انگیز کوشش ناکام بنا دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ سے مسجد کے اندر داخل ہونے اور تلمودی مذہبی تعلیمات کے مطابق نماز ادا کرنے کی صیہونی کوشش ناکام بنا دی۔ قبلہ اوّل کے محافظین کی جانب سے صیہونی آباد کاروں کو روکے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس بھی صیہونیوں کو پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوگئی۔ادھر صیہونی آباد کاروں کےگروپ نے بعد ازاں مسجد اقصیٰ کے باہر باب حطہ کے مقام پر تلمودی نماز ادا کی۔
خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں باب المغاربہ کے راستے دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ اسرائیلیÂ فوج اور پولیس صیہونی آباد کاروں کو مراکشی دروازے کے راستے مسجد میں داخل ہونے اور باب السلسلہ سے باہر نکلنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔