• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کا وحشیانہ تشدد

بدھ 24-09-2014
in فلسطین
0
plf policetorture
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے ذمہ دار ادارے "الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” نے بتایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی غرض سے قبلہ اول میں آنے والے فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

اور قابض فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو زدو کوب کیے جانے کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی پولیس اور فوجی اہلکار روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے فلسطینی  مرد و خواتین نمازیوں کو زدو کوب کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کے لیے بیشتر اوقات طاقت کا بے دریغ استعمال بھی کھلے عام کیا جاتا ہے۔ فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر مرچوں سے ملا پانی، زہریلی گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج حتیٰ کہ گالم گلوچ تک کی جاتی ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے ایک معمر فلسطینی خاتون جو نماز کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں داخل ہونا چاہتی تھی دم گھٹنے سے بری طرح متاثر ہوئی اور اسے اسپتال لے جانا پڑا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس کو فلسطینیوں ‌کو قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ درکار ہوتا ہے۔ ان دنوں عبرانی سال نو کا غلغلہ برپا ہے اور اسی کی آڑ میں 45 سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے۔ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے اس کے داخلی راستوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور ناکے لگا کر راستے  سیل کیے گئے ہیں۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ اس دوران یہودی آباد کاروں کی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں بلکہ صہیونی پولیس اور فوج انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرتے ہیں۔ صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینی شہریوں سے بدسلوکی اور ان کی مار پیٹ کے باوجود قبلہ اول سے ان کی محبت اور عقیدت بدستور برقرار ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.