اقصٰی فائونڈیشن برائے اوقاف و ورثہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات قدیم یروشلم میں مسجد اقصیٰ سے 20 میٹر دور موجود محمد عوصیلی کے گھر کے داخلی راستے پر زمین دھنس گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑا گڑھا سامنے آ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ گڑھا تقریبا چھ میٹر گہرا اور 20 میٹر چوڑا ہے اور یہ مسجد اقصیٰ اور قدیم یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے زیر زمین کی جانے والی کھدائی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔
فائونڈیشن کے مطابق اس گڑھے کے نمودار ہونے کے فورا بعد اسرائیلی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس گڑھے کو پُر کرنے کے احکامات صادر کردئیے۔
فائونڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسے گڑھے عموما پڑتے رہتے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے زیر زمین کھدائی ابھی بھی جاری ہے اور مسجد اقصٰی کی بنیادوں اور اس کی حدود میں واقع عمارتوں کے لئے خطرہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین