• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ سے متصل تاریخی مدرسہ یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی اسرائیلی سازش

پیر 06-04-2015
in فلسطین
0
plf historical-madarsa
0
SHARES
2
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت اور دیکھ بحال کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فائونڈیشن و ٹرسٹ نے بیت المقدس میں قبلہ اول سے متصل ایک تاریخی مدرسے کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی صہیونی سازش بے نقاب کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست اور انتہا پسند تنظیمیں مل کر التنکزیہ مدرسے کو معبد میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فائونڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکومت نے سنہ 1969 ء میں مدرستہ التنکزیہ کا ایک حصہ صہیونی فوج کو دے دیا تھا اور باقی ماندہ حصے کو محکمہ آثار قدیمہ کے سپرد کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ اب اسے یہودی معبد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ قبلہ اول سے متصل تاریخی مدرسے کی عمارت کو یہودی معبد میں منتقل کرنے کی سازش میں کئی انتہا پسند یہودی تنظیمیں پیش پیش ہیں۔ ان میں خاص طورپر مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیرکی سازشیں کرنے والے گروپ خاص طورپرشامل ہیں۔

بیان کے مطابق مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم ’کل جماعتی اتحاد‘ کے سربراہ ’’افیعاد ویسلی‘‘ نے بیت المقدس کے پولیس چیف کوایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کو عبادت کی غرض سے مدرسہ التنکزیہ میں داخل ہونے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت فراہم کریں۔

اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ کے مطابق مسٹر ویسلی نے خط میں دھمکی آزمیز لہجہ اختیار کیا ہے اور مکتوب کا آج منگل تک جواب دینے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس نے اجازت نہ دی تو یہودی آباد کار خود ہی مدرستہ التنکزیہ میں داخل ہوجائیں گے۔

یہودی ربی کا کہنا ہے کہ ’’ہیکل سلیمانی ‘‘ کے اندرونی حصے میں مدرسہ التنکزیہ ہی واحد وہ جگہ ہے جہاں پرعبادت کے لیے یہودیوں کو جگہ دی جاسکتی ہے۔ یہ جگہ یہود کے لیے تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور یہاں پر ایک یہودی معبد کی تعمیر کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہا ہے۔

اقصیٰ فائونڈیشن نے یہودیوں کی اس گھنائونی سازش پرخبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سے متصل مدرسے کو یہودی معبد میں تبدیل کرنا قبلہ اول کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ بیان میں عالم اسلام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثراقدامات کریں اور یہودی انتہا پسندوں کو فلسطین کے مقدس مقامات پر دست درازی سے روکیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.