اتوار کی صبح درجنوں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا۔
اقصٰی فائونڈیشن برائے اوقاف و ورثہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تقریبا 65 یہودی آبادکاروں نے دو گروہوں کی صورت میں مغاربہ گیٹ سے مسجد اقصٰی پر حملہ آور ہوئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ جنونی یہودیوں کے دونوں گروہ مسجد کی مختلف راہداریوں اور مقامات پر گئے اور ایک گروہ نے مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔
ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد میں موجود طلباء کو یہودی کو روکنے سے باز رکھا تاکہ یہودیوں کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ آسکے۔ اس موقع پر یہودی آبادکاروں نے طلباء کے ساتھ بدکلامی بھی کی۔
فائونڈیشن نے فلسطینی، عرب اور اسلامی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصٰی کی حفاظر کے لئے فوری اور دور رس اقدامات کریں اور اس موقع پر صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
