• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجدا قصیٰ پرحملے تمام فلسطینیوں پرحملوں کے مترادف ہیں:عطاء اللہ حنا

اتوار 09-11-2014
in فلسطین
0
plf equaltoattack
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین میں مسیحی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما اور بیت المقدس میں آرتھوڈوکس فرقے کے سربراہ المطران عطا ء اللہ حنا نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار کی ایک مرتبہ پھر مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی شناخت کو مٹانے کی گھنائونی سازش کی جا رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انٹرویو میں عطاء اللہ حنا کا کہنا تھا کہ  مسجد اقصیٰ پریہودیوں کے حملے اور اسرائیل کی جانب سے اس مقدس مقام میں فلسطینیوں کے دخلے پرپابندی دونوں نہایت شرمناک اقدامات ہیں اور ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ میرے خیال میں مسجد اقصیٰ کو حملوںکا نشانہ بنانا پورے فلسطین کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ بیت المقدس کی تاریخی عرب اور اسلامی شناخت کو ختم کرکے اس پریہودیت اور عبرانیت کا رنگ چڑھایا جاسکے۔ عیسائی پادری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے یکساں روحانی تاریخی مقام ہے اور دونوں قومیں مل کراس مقدس مقام کا دفاع کریں گی۔

عطاء اللہ حنا کا کہنا تھا کہ جب بیت المقدس میں  عیسائی مذہب کے چرچوں اور مسلمانوں کی مساجد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تواس کا صاف صاف مطلب یہ ہے کہ صہیونی ریاست اور شرپسبد یہودی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تمام فلسطینیوں کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرحملوں سے تمام فلسطینیوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

عطاء اللہ حنا نے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پرپابندی کے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل نے قبلہ اول کو مسلمانوں کے لیے بند کرکے دنیا کی بدترین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چاہیے کچھ بھی ہوجائے مسجد اقصیٰ کو کسی صورت میں بند نہیں کیا جانا چاہیے۔
عرب اقوام پر تنقید

فلسطین کے ممتاز عیسائی رہ نما عطاء اللہ  حنا نے مسجد اقصیٰ کی بندش پراسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کی لاپرواہی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ کئی عرب ممالک خود بھی اندرونی شورش کا شکار ہیں۔ اس ضمن میں عراق اور شام کی مثالیں دی جاسکتی ہیں تاہم تمام عرب ممالک کی حالت یکساں خراب ہرگزنہیں ہے لیکن مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے حوالےسے ان ممالک کی طرف سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو تحفظ دلانے کی سب سے پہلی ذمہ داری عرب ممالک پرعاید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اس وقت انارکی اور فرقہ واریت کی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے۔ فلسطینی قوم صہیونی مظالم کے خلاف متحد ہے اور اس میں کسی مسلمان اور عیسائی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

عطاء اللہ حنا کا کہان تھا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس کےخلاف  غیرقانونی ہتھکنڈے اس لیے استعمال کررہا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اس کی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جا رہی ہے۔ جب تک عرب ممالک کی جانب سے لاپرواہی کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیاں بھی ختم نہیں ہوسکتی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.