(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے ڈائریکٹر مسجد اقصیٰ کو گھر سے اغوا کرنے سے قبل ان کا کمپیوٹر ، موبائل فون اور دیگر کاغذات کو بھی ضبط کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مسجد اقصی کے مسودات کے مرکز کے ڈائریکٹر رضوان عمرو کو مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں الثوری کے علاقے میں میں ان کے گھر سے اغوا کرلیا۔
رضوان عمرو مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کی والدہ زینہ عمرو بھی مسجد اقصیٰ میں ایک ٹیچر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں اور ان کے والد مقبوضہ بیت المقدس کے امور میں علمی ماہر ہیں۔