• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مساجد اور چرچوں کو آگ لگانا صہیونیوں کی مذہبی دہشت گردی ہے: قطر، بحرین

ہفتہ 28-02-2015
in فلسطین
0
plf behrain-qatar
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں مقدس مقامات پر یہودی شرپسندوں کے حملوں بالخصوص ایک مسجد اور ایک چرچ کو آگ لگانے کے تازہ واقعات کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔ خلیجی ممالک قطر اور بحرین نے بھی مقدس مقامات کو آگ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونیوں کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور کلیسائوں کو آگ لگانے جیسے مذموم واقعات عالمی جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں جن کا کسی دین، اخلاق اور آسمانی مذہب کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقدس مقامات کی کھلے عام بے حرمتی صہیونیوں کی مذہبی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کو یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر بیت لحم میں علی الصبح ایک جامع مسجد کو تیل چھڑک کرآگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں مسجد اور اس میں موجود قرآن پاک کے کئی نسخے شہید ہوگئے تھے۔ اگلے روز جمعرات کو اسی طرح کے ایک واقعے میں یہودی شرپسندوں نے بیت المقدس میں کیتھولک عیسائی فرقے کے ایک چرچ کو آگ لگا دی تھی جس کے باعث چرچ کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

قطری حکومت کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں نے مساجد اور کلیسائوں کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کے مذموم واقعے سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسلام اور عیسائی مذہب سے کس حد تک نفرت کرتے ہیں۔

درایں اثناء خلیجی ریاست بحرین نے بھی فلسطین میں مسجد اور کلیسا کو آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ منامہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کو آگ لگانا سنگین اور قابل مذمت مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کسی آسمانی مذہب میں اس نوعیت کے جرائم کی کوئی اجازت نہیں ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودی اشرار کے ہاتھوں فلسطین میں مقدس مقامات پر حملوں کے پے درپے واقعات سے خطے میں مذہبی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری کو فلسطین میں مساجد اور دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کاتحفظ یقینی بناتے ہوئے کسی ممکنہ جنگ کی راہ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.