• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین کا ’دو ریاستی حل‘ اسرائیل کی سلامتی کا ضامن ہے:اوباما

اتوار 22-03-2015
in فلسطین
0
plf twostate-formula
0
SHARES
2
VIEWS

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے میں نے اسرائیلی وزیراعظم بجمن نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل خود اسرائیل کی بقا اور اس کی سلامتی کا ضامن ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ میں نے نیتن یاھو کو انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ ہمارے درمیان تنازعہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نےکہا کہ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے میں نے نیتن یاھو سے کہا کہ دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیداں ہوں گی۔ اگر اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو اس سے مسئلے کے حل کے لیے پرامن سطح پر کی جانے والی کوششیں بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔ فلسطینی ریاست کا قیام خود اسرائیل کے اپنے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ حکومت بنانے کے بعد فلسطینی ریاست کےقیام کی مخالفت کروں گا۔ نیتن یاھو کے اس بیان پر امریکا نے گہری تشویش کااظہار کیا تھا۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان گوش ایرنسٹ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اگر اسرائیل کی طرف سے فلسطینی ریاست کی مخالفت کی جاتی ہے تو امریکا کو اسرائیل کے بارے میں سلامتی کونسل میں اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑے گی۔

امریکی صدر نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے نیتن یاھو کے پچھلے دور حکومت میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ اب ضروری ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں متبادل آپشنز پرغور کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی، خود مختاری اور بقاء کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.