• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین سنگین مرحلے میں داخل: کانفرنس برائے حق واپسی

پیر 11-11-2013
in فلسطین
0
plf enter
0
SHARES
0
VIEWS

 

اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی "حق واپسی” کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے آبائی وطن کا کوئی متبادل قبول نہیں کریں گے۔

دوسری کانفرنس برائے واپسی فلسطینی مہاجرین کا اہتمام اردنی انجینئرز ایسوسی ایشن نے اردنی سوسائٹی برائے واپسی مہاجرین کے تعاون سے اردنی پروفیشنل ایسوسی ایشن کمپلیکس میں کیا تھا۔

اردنی سینیٹ کے سابق سربراہ طاہر مصری کا کہنا تھا کہ،”مسئلہ فلسطین اپنی سب سے کٹھن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی برھتے ہوئے صیہونیت کو پھیلانے اور یہودی آبادکاری کے منصوبوں کا مقصد عرب اور اسلامی تاریخی مقامات کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حق واپسی ایک ایسا حق سے جسے کسی بھی صورت میں چھوڑا نہیں جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اردنی انجئینرز ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ ماجد طباع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مسجد اقصٰی کی تقسیم کی تیاریاں کرنے کے باوجود مذاکرات جاری رکھنا بلا مقصد ہے۔

اردنی بار ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ صالح عرموطی کا کہنا ہے کہ حق واپسی مذاکرات کے ذریعے سے بحال نہیں ہوسکتا ہے جبکہ اس کے لئے مسلح جدوجہد کے ذریعے سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مذاکرات کاروں کو یہ مطالبہ جھٹلانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

اس موقع پر 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے فلسطینیوں کے نمائندے اوسامہ عقیبفی کا کہنا تھا کہ،”صیہونی ریاست نے نقب کے علاقے سے تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ دونم زمین چرا چکے ہیں، اس کے علاوہ دسیوں ہزاروں فلسطینی خاندان جبری بے دخل کردئیے گئے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عوام اسرائیلی کی تمام کوششوں اور پابندیوں کے باوجود اپنی زمینوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے شرکاء نے ایک بین الاقوامی دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں برطانیہ سے بلفور معاہدے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.