فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے دورا ٹاؤن کے پٹرول پمپوں اور تجارتی مراکز میں نگرانی کے لیے کیمرے نصب کردیے ہیں جن کا مقصد جمعہ کی شام خرسا گاؤں کے قریب فائرنگ کرنے والوں کے زیر استعمال گاڑی کی تلاش ہے۔
”مرکز اطلاعات فلسطین” کے خصوصی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز خرسا کے قریب اسرائیلی فوجی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد اسرائیل فوج نے حملہ آوروں کے زیر استعمال ایک گاڑی کی نشاندہی بھی کی تھی۔ جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اس گاڑی کے لیے اپنا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ قابض صہیونیوں پر حملہ آوروں کی تلاش کے اس ”عظیم مقصد” کے لیے اتھارٹی نے تجارتی مراکز اور پٹرول پمپوں، مرکزی شاہراہوں اور مختلف چوکوں پر خفیہ کیمرے نصب کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے ”اونو” طرز کی اس سفید کار کو تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
