عرب ملک مراکش کی حکمراں جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ نے آج اتوار کو ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ مرکزی شہر دارالیبضاء میں ہو گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جسٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلیمان العمرانی نے کہا کہ انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اعلان کردہ مظاہروں میں عوام کے تمام طبقات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہم سب کا دینی اور ملی فریضہ ہے اور انہیں توقع ہے کہ مراکش کے عوان جسٹس پارٹی کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔
رباط میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صہیونی حکومت کے مظالم اور اس کی فلسطینیوں کےخلاف جارحیت ناقابل برداشت ہے اور ان کی جماعت ایک عرصےسے فلسطینیوں کی حمایت میں ملک میں آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ آج چونکہ فلسطینیوں کی حمایت میں پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت بھی مراکش میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔
سلیمان العمرانی نے مراکشی عوام سے اپیل کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پوری دنیا میں یہ پیغام پہنچائیں کہ مراکش کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

