• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 5 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مراعات سے محروم اسیران کے اہل خانہ پر عباس ملیشیا کا بہیمانہ تشدد

اتوار 25-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7604
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سابق اسیران اور موجودہ اسیران کے اہل خانہ کے احتجاجی دھرنے پر عباس ملیشیا نے ایک بار پھر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں فلسطینی شہری رام اللہ میں وزیر اعظم رامی الحمد اللہ کے دفتر کے باہرمالی مراعات بند کیے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیے ہوئے تھے کہ ان پر عباس ملیشیا کے مسلح اہلکارٹوٹ پڑے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں انٹیلی جنس، ڈیفنس فورس اور نیشنل سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اسیران کے اہل خانہ کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا بولا۔ انہوں نے مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا۔ اس پر مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نعرے لگائے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے نہتے مظاہرین پر لاٹھیوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں کئی شہری لہو لہان ہوگئے۔

ایک شہری نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے ان کے دھرنے کو’غیرمہذبانہ اجتماع‘ قرار دیتے ہوئے اسے منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے 277 سابق اسیران کے اہل خانہ کو سرکاری سطح پر ملنے والی امداد بند کردی تھی، جس پر فلسطینی شہریوں نے غزہ اور غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے شروع کر رکھے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.