• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مذہبی تہوار: ہزاروں انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول میں جمع ہونے کی دعوت

منگل 07-10-2014
in فلسطین
0
plf invite
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کی ایک انتہا پسند تنظیم "طلباء برائے جبل ہیکل” نے آئندہ بدھ کو یہودی عید العرش کی مناسبت سے  سیکڑوں یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں جمع کرنے کی اسکیم شروع کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انتہا پسند گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے پر زور دیا گیا ہے تاکہ آٹھ بجے عید کی تقریبات کا آغاز کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں یہودیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دوسرے بڑے داخلی دروازے "باب المغاربہ” کے سامنے جمع ہوں۔ پہلی تقریب آٹھ بجے ہوگی۔ اس کے بعد دوسری ایک بجے اور تیسری شام کے چار بجے منعقد کی جائے گی۔ ان تمام تقریبات میں یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں جمع ہونے کے لیے مسلسل اپیلیں کی جار ہی ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں عیدا العرش کے موقع پر یہودیوں کو جمع کرنے کی مہم میں ویسے تو تمام یہودی آبادکاروں کو دعوت دی گئی ہے تاہم  تنظیم کی زیادہ توجہ طلباء پر مرکوز ہے۔ تنظٰیم نے قبلہ اول میں داخل ہونے اور مذہبی تقریبات اور اجتماعی رسومات میں حصہ لینے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ یہودی آباد کاروں کی مذہبی رسومات کی قیادت راچیل ٹیٹو، ٹومی نیسانی اور ارنون سیگال نامی فاشٹ یہودی کریں گے۔
پلان کے مطابق مسجدا قصیٰ کے مرکزی حصے میں گھومنے پھرنے کے بعد یہودی آباد کار قبلہ اول کے تمام اندرونی اور بیرونی مقامات پر بھی دھاوا بولیں گے۔ مسجد کی شمالی، مشرقی سمتوں میں موجود پارکوں اور قبۃ الصخرہ کی طرف بھی جائیں گے۔ اس دوران مسجد اقصیٰ کی جگہ مذعومہ ہیکل سلیمانی  کی تعمیر کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.