مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے شہر سے حج کے لیے جانے والے حاجیوں کی بڑی تعداد کو الکرامہ چیک پوسٹ پر اس لیے روک لیا
کہ انہوں نے اسرائیلی ٹیکس حکام سے واجبات الادا کی عدم ادائیگی کا پروانہ حاصل نہیں کیا تھا۔
اسرائیلی حکام نے حج کی سعادت سے محروم کیے جانے والے افراد پر اعتراض کیا کہ انہوں نے اسرائیلی سیٹلائٹ چینل اور صہونی بلدیہ کے ٹیکسزادا نہیں کیے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے حج کرنے والے مسافروں اور بیرون ملک جانے والے دیگر فلسطینیوں پر لازم کیا کہ وہ ملک سے باہر جانے سے قبل اسرائیلی سرکاری ٹی وی ٹیون کرکے دکھائیں اور بتائیں کہ یہ ٹی وی چینل کی فہرست میں کس نمبر پر آتا ہے۔ یاد رہے کہ اہالیان القدس کی اکثریت اسرائیلی سرکاری ٹی وی چینل کو تسلیم نہیں کرتی۔
القدس میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن فخری ابو دیاب کا کہنا ہے کہ القدس کے فلسطینیوں کی اکثریت اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیکھنا پسند نہیں کرتا چنانچہ انہوں نے اس چینل کو ٹیون بھی نہیں کر رکھا اور نہ ہی انہیں معلوم ہے کہ یہ چینل کس فریکوینسی اور کس نمبر پر آتا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
