• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود ھباش ’’علماء۔ ربیوں کی ہم آہنگی کانفرنس‘‘ کی تیاریوں میں مصروف

جمعرات 30-05-2013
in فلسطین
0
plf 30 pp
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی ذرائع نے سلام فیاض کی مستعفی حکومت کے وزیر اوقاف محمود ھباش کے ایک نئے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ھباش فلسطینی علماء کرام اور اسرائیلی یہودی مذہبی پیشواؤں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ترکی میں ایک کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

 

”مرکز اطلاعات فلسطین” کےخاص ذرائع نے بتایا کہ محمود ھباش ترکی میں اسلامی علماء اور یہودی ربیوں کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کانفرنس کے انعقاد کے مشن پر نکل گئے ہیں۔ پروگرام کے مطابق کانفرنس کا دوسرا سیشن سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) میں اسرائیلی حکام کے زیر انتظام ہوگا۔ یہودی ربیوں سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب یہی یہودی مذہبی پیشوا اپنی قوم کو بڑھ چڑھ کر مسجد اقصی پر دھاوے بولنے اور مسلمانوں کے اس قبلہ اول میں داخل ہوکر یہودی عبادات ادا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی علماء اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے ترکی میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ محمود ھباش کے حوالے سے یہ پہلا اسکینڈل منظر عام پر نہیں آیا۔ بلکہ ان کے نام کے ساتھ پہلے بھی متعدد اسکینڈلز جڑے ہوئے ہیں۔ رام اللہ میں ان کے بیٹے کی سرکردگی میں ایک ڈکیت گروہ کی کارروائی، رام اللہ میں ان کے گارڈز کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کھول دینا اور الزام لگانا کا یہ ھباش کو قتل کرنا چاہتے تھے، القدس کے اسیران کے لیے مخصوص حج و عمرے کے کوٹے کو دوسرے افراد میں بیچنے کا معاملہ، مسجد اقصی کے دورے کرنے کے بجائے ان کے 48ء کے مقبوضہ فلسطین کے بے تحاشہ دورے اور انکی جانب سے عالم اسلام کے معروف عالم شیخ یوسف قرضاوی پر بے جا تنقید کے اسکینڈلز اب بھی زبان زد عام ہیں ۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.