فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس خلیجی ریاست قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے ہیں۔ ان کا آٹھ ماہ میں یہ قطر کا دوسرا دورہ ہے۔ منگل کی شام دوحہ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر قطری وزراء نے ان کا استقبال کیا۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمرہ قطر پہنچے ہیں۔ دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزیرثقافت حمد بن عبدالعزیز الکواری اور فلسطینی اتھارٹی کے دوحہ میں سفیر منیر غنام نے کیا۔
اپنے دورے کےدوران محمود عباس امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
