مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں رہ نمائوں میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، علاقائی اور عالمی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر عباس نے خادم الحرمین الشریفین کو مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں محمود عباس نے سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد کرنے اور مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پرحمایت کرنے کے موقف کو سراہا۔ دوسری جانب ملاقات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر محمود عباس کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اور پوری سعودی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی مالی مشکلات حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں حقیقی اور دیر پا امن کے قیام کے لیے فلسطین کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی ریاست کے مظالم سے نجات دلائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین