اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کے مقدمے
میں عدالت سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نےان کی اس برأت کو محض جزوی قرار دیا ہے۔
اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹر‘‘ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایھود اولمرٹ کو ٹیلی فون کیا اور القدس میں واقع اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سےان کو کرپشن اور رشوت وصول کرنے کے الزامات سے بری قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ محمود عباس نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں اولمرٹ کے لیے مستقبل میں بھی مزید کامیابوں کی خواہش کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ محمود عباس نے اسرائیل کے حالیہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے مذاکرات حتی کے بات کرنے سے بھی اس لیے انکار کر رکھا ہے کہ انہوں نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے تاہم صدر محمود عباس نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم سے خود فون کر کے بات کی جس پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کی کارروائی بھی محض دکھاوا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
