• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کی دعوت پر اسرائیلی ایلچی کی رام اللہ آمد کی تیاریاں!!!

جمعہ 11-05-2012
in فلسطین
0
plf preparations
0
SHARES
1
VIEWS

plf preparations

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خصوصی ایلچی برائے فلسطینی امور جلد رام اللہ کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

خصوصی مندوب یتزحاق مولخو فلسطینی صدر محمود عباس کی خواہش پر ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے مشیروں نے فلسطینی صدر محمودعباس کے گذشتہ ماہ بھیجے گئے اس خط کا جواب تیار کر چکے ہیں، اس خط میں جو سلام فیاض کے ذریعے نیتن یاھو تک پہنچایا گیا تھا فلسطینی صدر محمود عباس نے دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کی تجویز دی تھی۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نےبھی مذاکرات کی شرائط طے کرنے کے بعد جوابی خط تیار کر لیا ہے جسے دے کر جلد فلسطینی صدر محمود عباس کے باس آنے کے لیے مذاکرات کار یتزحاق مولخو کو تیار کیا جا رہا ہے۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ نیتن یاھو کے مشیرخاص آئندہ ہفتے رام اللہ میں صدر محمود عباس سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ وزیراعظم نیتن یاھو کا وہ خط بھی صدر ابو مازن کو دیں گے۔

رہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک مراسلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے لیے اپنے وزیراعظم سلام فیاض کے ہاتھ بھیجا تھا۔ اس مراسلے میں صدر عباس نے کہا تھا کہ رام اللہ اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.