مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس نے اپنی جماعت "فتح” کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیرقیادت قائم قومی حکومت اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر مستعفی ہوجائے گی اور تمام وزراء اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیں گے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عباس کی جانب سے حکومت کی اچانک برطرفی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم فتح کی انقلابی کونسل کے بعض ارکان نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عباس کابینہ میں غیر معمولی ردو بدل کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سمیت دیگر گروپوں سے بھی رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ تاہم حماس نے کسی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے اور قومی حکومت کی برطرفی کو صدر محمود عباس کا غیر جمہوی اور آمرانہ فیصلہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
