• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کا متنازعہ انٹرویو،فلسطینی حلقوں میں شدید ردعمل کا اظہار

ہفتہ 03-11-2012
in فلسطین
0
plf interview
0
SHARES
0
VIEWS

 فلسطینی صدر محمودعباس کے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے ایک متنازعہ انٹرویو پر فلسطین بھرمیں سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔فلسطینی سیاسی اورسماجی رہ نماؤں نے صدر ابو مازن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی ترجمانی قراردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے کام کرنے والے مرکز کے چیئرمین ماجد الزیرنے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ صدر عباس کا بیان فلسطینی قومی تاریخ کی پیشانی پرکلنک کا ٹیکہ ہے۔ فلسطینیوں کے بنیادی حق واپسی سے انکار کرکےصدر عباس نے قومی نمائندگی کا حق کھو دیا ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی’’قدس پریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے ماجد الزیرکا کہنا تھا کہ فلسطین کی تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کو صدر عباس کا ان کے غلط موقف پر کڑا احتساب کرنا چاہیے۔ محمود عباس نے حق واپسی کی نفی اور بے بال و پرفلسطینی ریاست کا جو تصورپیش کیا ہے وہ اصولی قومی موقف سے صریحا انحراف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ صدر عباس نے عبرانی ٹی وی کو جو انٹرویو دیا ہے وہ نہ صرف قومی اصولی موقف سے انحراف ہے بلکہ عرب بہارانقلاب کی روح کے منافی ہے۔ اس وقت لاکھوں فلسطینی اپنے وطن میں دوبارہ آباد کاری کے لیے ہر فورم پر مہمات چلا رہے ہیں جبکہ صدرمحمود عباس قومی امنگوں کی ترجمانی کے بجائے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔ ماجد الزیر نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ غلط موقف کی تشہیر پرقوم سے معافی مانگیں کیونکہ انہوں نے حق واپسی سے انکار کرکے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے۔

درایں اثناء عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما ماہر الطاہر نے بھی صدر محمود عباس کے عبرانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قومی موقف سے انحراف پرمبنی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ماہر الطاہر کا کہنا ہے فلسطینیوں کا حق واپسی ایک مسلمہ اور ثابت شدہ حق ہے۔ کوئی فلسطینی بھی اس سے انکار نہیں کرسکتا۔ صدر محمود عباس جو خود کوقوم کا نمائندہ خیال کرتے ہیں۔ حق واپسی سے انکار کرکے قومی موقف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ماہر الطاھر نے صدر عباس کے انٹرویو میں مسلح مزاحمت کی نفی پربھی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اپنے حقوق کے حصول کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے۔ فلسطینی قوم اس راستے کو کسی صورت میں ترک نہیں کر سکتے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.