فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع نے فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے اپنے اسرائیلی ہم منصب شمعون پیریز سے ٹیلی فونک رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس رابطے میں فلسطینی رہ نما نے اسرائیلیوں کو نئے عبرانی سال کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں محمود عباس نے بتایا کہ وہ امن عمل کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اسرائیلی صدر کو یقین دلایا کہ فلسطینی گزشتہ دو دہائیوں سے امن عمل کی کامیابی کا خواب دیکھتے چلے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اوراسرائیلی صدر نے امن عمل کو کامیاب بنانے کے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ادھر فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والے خبر رساں ادارے نے بھی اتوار کے روز اپنے ایک "ڈسپیچ”میں محمود عباس اور شمعون پیریز ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیلی صدر کو نئے یہودی سال کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے درخواست کی ان کی یہ مبارکباد شمعون پیریز اسرائیلی عوام تک بھی پہنچائیں۔