ایک حالیہ آن لائن سروے کے مطابق فلسطینی امور میں دلچسپی لینے والے افراد کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مصر کے صدارتی امیدوار محمد مرسی اپنی کامیابی کی صورت میں مسئلہ فلسطین کے لیے بھرپور طریقے سے کام کرینگے۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کی ویب سائٹ پر کیے گئے سروے میں 7449 افراد نے شرکت کی جس میں بہتر فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد مرسی اگلے ہفتے ہونے والے مصری صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ مسئلہ فلسطین کے مفاد میں کام کریں گے۔
دوسری جانب صرف چھ فیصد افراد کی رائے تھی کہ سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق مسئلہ فلسطین کے لیے محمد مرسی سے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بیرون مصر آباد مصری شہریوں کے لیے منعقد انتخاب کے پہلے مرحلے میں دو لاکھ پندرہ ہزار افراد نے مصری صدارت کے لیے محمد مرسی کے حق میں ووٹ دیا ہے، دوسری جانب احمد شفیق کو صرف 27 فیصد ووٹ ملے ہیں، یاد رہے کہ اسرائیل میں آباد مصریو شہریوں کی اکثریت نے احمد شفیق کو ووٹ دیا ہے جبکہ متعدد عرب ممالک میں آباد مصریوں نے اخوان المسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار محمد مرسی کے حق میں ووٹ ڈالا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
