فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت محصورین غزہ اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف ٢٢ روزہ عظیم الشان مزاحمت کے عنوان سے اسلام آباد پریس کلب میں سیمینار ٢١ جنوری کو منعقد ہو گا۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما مظفر احمد ہاشمی(جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی
صدیقی(جمعیت علماء پاکستان)،علامہ آفتاب حیدر جعفری (جعفریہ الائنس پاکستان)،مولانا عقیل انجم (جمعیت علماء پاکستان) نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ سیمینار ”غزہ محاصرے میں ” کا انعقاد ٢١ جنوری بروز ہفتہ کو ٹھیک ٣ بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے مشہور و معروف سیاست دان بشمول سینیٹر حاجی محمد عدیل خان(سینئر مرکزی نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی پاکستان) ،راجہ ظفر الحق (چیئر مین پاکستان مسلم لیگ نواز)،جنرل (ر) حمید گل (سابق سربراہ آئی ایس آئی)،علامہ ناصر عباس جعفری (مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان) ،جے سالک (اقلیتی رہنما)،علامہ حیدر علوی (سربراہ تحریک اسلام پاکستان)اور ندیم احمد خان (چیئر مین خبیب فاؤنڈیشن ) اور دیگر شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔
