اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل جمعہ کی شام فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے ٹینک شکن راکٹ حملے میں ایک ٹینک تباہ ہو گیا جس کے میں موجود تین اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن 10 کے نامہ نگار”الون بن ڈیوڈ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹینک کو شمالی غزہ میں راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو راکٹ حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ القسام ذرائع کے مطابق ٹینک میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بئرسبع کے سوروکا استپال لے جایا گیا۔
