مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اتوار کی شام پانچ یہودی فوجیوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ یہودی فوجیوں کو لڑائی کے دوران بارودی سرنگ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گ
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں ایک مکان کی تلاشی لینے کے لیے اس میں داخل ہوئے جہاں "شواظ” نامی ایک بارودی سرنگ دبائی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کے داخل ہوتے اسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایک دوسری مزاحمتی کارروائی میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کے دو اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے دو اہلکاروں کی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ادھر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی غزہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب "ہاون” راکٹ حملے میں ایک صہیونی فوجی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے ایک سینیئر فوجی افسر کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔