اسرائیلی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ آج پیر کے روز غزہ سے مصر روانہ ہو رہے ہیں، اپنے اس دورے کے دوران وہ مصری حکام سے فلسطینی مفاہمت اور حالیہ ایندھن کی کمی کے باعث غزہ میں بجلی کی بندش کے بحران سمیت تمام دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے۔
اسماعیل ھنیہ کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ نے خبر رساں ایجنسی ’’صفا‘‘ کو بتایا کہ ھنیہ آج شام کو رفح کراسنگ عبور کر کے مصر داخل ہونگے۔اس ملاقات میں وہ غزہ میں منقطع ہونے والی بجلی اور ایندھن کی کمیٹی اور فلسطینی مفاہمت پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں پر ترجیحی بنیادوں پر گفتگو ہوگی۔
ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ اپنے اس دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ مصر کے متعدد اعلی حکام سے ملاقاتیں کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اس دوران حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملیں گے، یہ ملاقات گزشتہ دنوں دوحہ میں ہونے والی ملاقات کا ہی تسلسل ہو گی۔
حماس کے سرکردہ ان دونوں رہنماؤں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہو گی جس میں حماس اور تحریک جہاد اسلامی کی شرکت سے تنظیم آزادی فلسطین کو متحرک کرنے کا معاملہ زیر غور آئیگا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

