قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے عالمی انسانی حقوق فورمز کی جانب سے فلسطینی خبر رساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کے معروف صحافی محمد منی کی فی الفور رہائی کے مطالبات کے باوجود تاحال انہیں رہا نہیں کیا۔ انہیں نابلس کی مشرقی کالونی ’’الضاحیہ‘‘ سے تین اپریل کو اغوا کیا گیا تھا۔
صہیونی فوجی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کے گھروالوں کو زدوکوب کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ جس کے بعد انہیں تفتیشی مرکز ’’حوارہ‘‘ منتقل کردیا گیا تاہم پانچ اپریل جمعرات کے روز انہیں سنہ 48ء کے مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر حیفا کے مجدو حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہاں پر اگلے تین روز کے دوران کا مقدمہ عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔
فلسطینی صحافی کی گرفتاری کے خلاف ملکی اور بیرون ملکی انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ ان تنظیموں نے محمد منی کی گرفتاری کو آزادی صحافت اور اظہار رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا بھر کے صحافتی رہنما اسرائیل کے اس اقدام کو صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے عالمی قوانین کی کھلی توہین قرار دے رہے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین۔

