• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لبنان کا فلسطینیوں کے ‘حق واپسی’ کا بھرپور دفاع

ہفتہ 03-05-2014
in فلسطین
0
plf right
0
SHARES
0
VIEWS

لبنانی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان سمیت کسی بھی دوسرے ملک میں مستقل طور پر آباد کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین بھی شام چھوڑ کر لبنان میں منتقل ہوئے ہیں۔ پناہ گزینوں کی منتقلی کا عمل مسلسل جاری ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ لبنان فلسطینیوں کو مستقل طور پر سکونت فراہم کر رہا ہے۔ لبنان میں فلسطینی ‘مہاجر’ اور ‘پناہ گزین’ کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔ جب تک ان کے "حق واپسی” کی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ ہمارے ملک میں رہیں گے اور ہم ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

جبران باسل کا کہنا تھا کہ لبنان کی سرزمین پر کم سے کم چار لاکھ فلسطینی اور 15 لاکھ شامی باشندے بطور مہاجر کے رہ رہے ہیں۔ وہ ہمارے مہمان ہیں اور ہم انہیں مستقل سکونت فراہم نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں مجموعی طور پر غیرملکی باشندوں کی تعداد اصل تعداد کے برابر ہے لیکن وہ لبنان کے شہری ہرگز نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ لبنان کا آئین بھی فلسطینیوں کو مستقل بنیادوں پر اپنے ہاں سکونت کی فراہمی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

خیال رہے کہ لبنانی وزیرخارجہ نے ایک ماہ قبل اقوام متحدہ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں عالمی ادارے سے کہا تھا کہ بیروت فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کسی ایسے سمجھوتے

کی پابندی نہیں کرے گا جس میں فلسطینیوں کے حق واپسی کا فیصلہ شامل نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.