بیروت میں فلسطینی گروہوں اور عوامی کمیٹیوں کی قیادت نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
قیادت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی عرب ملک پر کسی بھی قسم کا حملہ قبول نہیں ہے اور انہوں نے تمام شامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مسائل کا پر امن حل تلاش کریں تاکہ شام کی سیکیورٹی، سلامتی اور خطے میں اس کا کردار قائم رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام گروہ صیہونی حکام کے خلاف اکٹھے ہیں، یہودی بستیوں کو مسترد کرتے ہیں اور بیت المقدس کی حفاظت میں پیش پیش رہیں گے۔ اس موقع پر فلسطینی گروہوں نے فلسطینی اسیران کے لئے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔
لبنان میں موجود فلسطینیوں کی قیادت نے لبنان میں فلسطینی برادری کی حفاظت اور ان کی ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا اور لبنان اور فلسطین کے تعلقات پر زور دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین