• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لاکھوں اہالیان غزہ کا القدس ملین مارچ میں شرکت کے لیے مارچ، اسرائیل سے مڈھ بھیڑ

ہفتہ 31-03-2012
in فلسطین
0
plf alquds_million
0
SHARES
4
VIEWS

plf alquds_million

فلسطین کے مقدس اور تاریخی اسلامی شہر بیت المقدس سے اظہاریکجہتی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں شہریوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے والے ہزاروں فلسطینیوں اور قابض صہیونی فوج کےدرمیان سخت جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 

فلسطینی شہروں مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس سے ہزاروں افراد نے القدس کی جانب ملین مارچ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں دینی سیاسی جماعتوں کی دعوت پر شہر کے شمال کی جانب بیت حانون گذرگاہ سے ہزاروں افراد نے گذرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر تعینات اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد فلسطینی شہریوں پر پل پڑی۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیت حانون میں جمع فلسطینیوں نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر”اقصیٰ ہم تجھ پر دل وجان اور روح سے قربان”، اقصیٰ ہم آ رہے ہیں۔ اسرائیل مردہ باد، فلسطین زندہ باد اوراس طرح کے دسیوں
نعرے درج تھے۔
فلسطین کی سب سے بڑی اور منظم جماعت اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مطابق غزہ کی کئی مقامی تنظیموں کے تعاون سے سیکڑوں بسوں کے قافلے بیت حانون کی جانب روانہ کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر حماس کے رہ نما اور تنظیم کے عوامی امور سے متعلق شعبے کے نگران ڈاکٹر احمد ابوحلیبہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں لاکھوں افراد القدس ملین مارچ میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری ملین مارچ میں شرکت کے لیےبیت حانون گذرگاہ پر پہنچے ہیں، لیکن قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کو گھیرگھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈاکٹر ابوحلیبہ کا کہنا ہے کہ القدس ملین مارچ میں کم سے کم تین ملین افراد شرکت کرہے ہیں۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بھی جمعہ کے روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑے شہر میدان جنگ بنے رہے۔ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کو القدس ملین مارچ میں شرکت سے روکنے کی پوری کوشش کرتی رہی اور فلسطینی مارچ میں شرکت پر مصر تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے اسی ممالک سے تعلق رکھنے والی سات سو تنظیموں نے بیت المقدس سے اظہار یکجہتی کے لیے قافلے القدس کی سرحد کی جانب روانہ کیے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.