(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہفتے کی رات لاپتہ ہونے والی اسرائیلی فوجی کی لاش کفر صبا کی پہاڑیوں سے مل گئی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سپاہی کی موت کے محرکات تک پہنچے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے 20 سالہ سپاہی ایلیزر اشکنازی کی لاش مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے کفر صبا کی پہاڑیوں سے برآمد ہوگئی ہے۔
انجہانی صیہونی فوجی کے گھرانے کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح پانچ بجے ایلیزر اشکنازی کفرصبا میں موجود اپنے گھر سے فوجی یونیفارم میں اپنے اسلحے کے ساتھ گولان ہائیٹس کی چوکی پر ڈیوٹی کیلئے روانہ ہواتھا تاہم وہ وہاں نہیں پہنچ سکا ۔انھوں نے بتایا کہ ایلیزر کو فوج کی نوکری سے کوئی پریشانی تھی اور نا ہی وہ ذہنی دباؤکا شکار تھا اس لئے اس کی موت کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے ۔
اسرائیل فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم موت کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں