• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لاپتا یہودیوں کی تلاش مشکل ہوتی جا رہی ہے: اسرائیلی آرمی چیف

جمعرات 26-06-2014
in فلسطین
0
plf army chief
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل بینی گانٹز نے کہا ہے کہ دو ہفتے قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے لاپتا ہونے والے یہودی آباد کاروں کی تلاش کے لیے ہمہ پہلو کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک ان کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تلاش مشکل بلکہ ناممکن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مغربی کنارا اسرائیل دشمن عناصر کا گڑھ بن چکا ہے اور اب یہودی آباد کاروں کے اغواء کو روکنا اور خفیہ گروپوں پر پابندی لگانا ناممکن ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے انتقامی سیاست اور یہودی آباد کاروں کے اغواء کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنرل گانٹز کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں دو ماہ قبل ملٹری پولیس کے ایک سینیئر افسر باروخ مزراحی کے قتل میں ملوث فلسطینی مزاحمت کار زیاد عواد کا مکان مسمار کرنے کا فیصلہ فوج اور حکومت کی اتفاق رائے سے ہوا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے شہریوں کی ماہ رمضان میں سنہ 1948 ء کے اسرائیل کا حصہ بننے والے علاقوں میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کررہی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تین یہودی آباد کاروں کی گم شدگی کے بعد تل ابیب کو عالمی رائے عامہ اپنے حق میں ہموار کرنے میں مشکل کا سامنا ہے اور اس میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتا یہودی آباد کاروں کی تلاش میں جیسے جیسے وقت گذرتا جا رہا ہے ایسے ہی ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ابھی تک ہم ان کے زندہ سلامت ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.