• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لائبرمین کے بیت المقدس داخلے پر فلسطینی مشتعل

ہفتہ 06-07-2013
in فلسطین
0
plf 6 liber
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی کنیسٹ(پارلیمنٹ) کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین اور شدت پسند صہیونی لیڈر”آوی گیڈورلائبرمین” کی بیت المقدس آمد پر فلسطینی شہریوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی انتہا پسند صہیونی لیڈرکا ان کی بستیوں میں گھومنا اشتعال انگیزی ہے، جس کی آڑ میں فلسطینیوں کو پولیس اور فوج کے ذریعے ہراساں کرایا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسٹر لائبرمین نے جمعہ کے روز بیت المقدس کے جنوب میں قدیمی قصبوں”سلوان” اور وادی حلوہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ مسٹرلائبرمین کی آمد سے قبل ہی سلوان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں یہودی فوج اور پولیس کےمسلح دستے گشت کر رہے تھے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق لائبرمین کے اس اشتعال انگیز دورے میں ان کے ہمراہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کی پرچارک صہیونی تنظیم”العاد” کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیری بھی موجود تھے۔ انہوں نے وادی حلوہ اور سلوان قصبوں میں نام نہاد یہودی آثارقدیمہ کے لیے کی جانے والی کھدائی کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو مزید ہدایات بھی جاری کیں۔

ادھرلائبرمین کی آمد پروادی حلوہ میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورلائبرمین کو فلسطینیوں کا "قاتل” قراردیتے ہوئے وہاں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد لائبرمین اور ان کے ہمراہ آنے والا انتہا پسند یہودیوں کا ٹولہ واپس چلا گیا۔

ادھراسرائیلی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ لائبرمین کا یہ خفیہ دورہ بیت المقدس وہاں پرموجود یہودیوں کواپنی ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرانا تھا۔ ذرائع کے مطابق لائبرمین نے بیت المقدس کے انتہا پسندوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ شہرمیں مزید کھدائیاں بھی جاری رکھیں گے اور اس کے علاوہ وہاں پرآباد یہودی آبادکاروں کا ہرممکن تحفظ کیاجائے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.