(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں قید ایک مزید ایک فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل گورنری کے رہائشی ولید مسالمہ کو گذشتہ کئی ماہ سے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔ قید تنہائی میں ڈالے جانے کےخلاف مسالمہ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ مسالمہ کو گذشتہ برس 26 اکتوبر کو ’نفحہ‘ جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اسے ایچل جیل منتقل کیا گیا جہاں ’الشامور‘ قید خانے میں تنہا پابند سلاسل ہیں۔
عمر قید کی سزا کے تحت قید مسالمہ گذشتہ پندرہ سال سے قید ہیں۔ مسالمہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ ہیں۔