• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قیدیوں کو جبری خوراک دینے کےقانون کی کنیسٹ سے جلد منظوری کا فیصلہ

بدھ 08-07-2015
in فلسطین
0
plf early-aproval
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پارلیمنٹ نے جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی قیدیوں کو جبری خوراک دینے سے متعلق ایک متنازعہ آئین کو جلد ازجلد منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں زیادہ تاخیر سےکام نہیں لیاجائے گا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق کنیسٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیاہے کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے مسئلے کے حل کے لیے جبری خوراک کے مجوزہ آئینی بل پرجلد رائے شماری ہوگی۔ کمیٹی کی جانب سے اپوزیشن پر رائے شماری میں حصہ لینے میں تساہل برتنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیسٹ میں جبری خوراک دیے جانےسے متعلق بل کی جلد سے جلد منظوری کے لیے رائے شماری کی گئی تو 53 ارکان نے اس کی حمایت کی جب کہ 50 نے مخالفت کی۔

خیال رہے کہ فلسطینی قیدیوں کوجبری خوراک دینے سے متعلق اسرائیل کے متنازعہ قانون پر پہلی رائے شماری گذشتہ ہفتے ہوئی تھی۔ دوسری اور تیسری رائے شماری کے بعد قانون کی منظوری دی جائے گی۔

عبرانی اخبار لکھتا ہے کہ گذشتہ روز جبری خوراک کے قانون کو جلد منظور کرنے کے حوالے سے ہونے والی رائے شماری میں اپوزیشن کی جانب سے 55 ارکان نے مخالفت کا اعلان کیا تھا مگر عین وقت پر ان میں سے پانچ یائر لبید، میکی لیفی، عوفر شیلح، زھیر بہلول اور میکی روز نطال نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا جس کےنتیجے میں ایوان میں بل کے حامیوں کی تعداد بڑھ گئی تھی۔ اگراپوزیشن ارکان اپنے وعدے پرقائم رہتے تو کم سے کم اس بل پرفوری رائے شماری کی منظوری نہ ہوسکتی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.