(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطین میں تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ پر مشتمل قومی حکومت کے قیام کے لیے مساعی کی حمایت کی ہے تاہم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ وہ قومی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن نافذ عزام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور قومی یکجہتی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ حماس اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمتی عملےآگے بڑھنے کی بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوکہ ہمیں دوحہ میں حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے آگاہ نہیں ہیں مگر فلسطین میں کسی بھی قومی مفاہمتی عمل کے لیے اسلامی جہاد اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی جہاد کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حماس اور فتح قومی حکومت کی تشکیل پر متفق ہوں تو اسلامی جہاد اس کا خیر مقدم کرے گی مگر اسلامی جہاد حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ فلسطین میں استحکام اور قوم کے مسائل اور مصائب میں کمی کے لئے ہرممکن مساعی جاری رکھیں گے۔
