فلسطینی وزیر اعظم اساعیل ھنیہ نے غزہ میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مفاہمت کےدوران قومی عقیدے اور اساس پر بنائے گئے سکیورٹی اداروں کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
فلسطینی پولیس کالج سے تربیت پا کر نکلنے والے ایک بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں غزہ کی پٹی میں خدمات سرانجام دینے والے سکیورٹی اہلکاورں پر فخر کا اظہار کیا اور اسرائیلی جنگ کے دوران ان اداروں کی جانب سکیورٹی صورتحال پر کنٹرول برقرار رکھنے میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
فلسطینی وزیر اعظم نے زور دیا کہ جو کچھ تعمیر کر لیا گیا ہے اسے کسی صورت تباہ نہیں کیا جائے گا بالخصوص سکیورٹی معاملات میں افراتفری کےخاتمے کے بعد فلسطینی قوم اس وقت نئے سکیورٹی انتظامات سے پوری طرح مستفید ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت کی جانب سے اپنے سکیورٹی اداروں کی تنظیم نو ناکام بنانے کی اسرائیلی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز اس وقت گزشتہ جنگ کے وقت سے کہیں زیادہ چوکنی اور تربیت یافتہ ہیں وہ اس وقت فلسطینی قوم اور اس کی مزاحمتی تحریک کی پاسبان ہیں۔