مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن نے شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں قائم اپنے صدر دفتر سے ایک رپورٹ جاری کیا ہے جس میں قدیم بیت المقدس کے الحامین اور العطارین بازاروں میں یہودیوں کے لیے نئی اسکیم کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ان دونوں بازاروں کے ساتھ ہی ایک بڑا پارک بنایا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے کو "بازار کی چھت پر پارک” کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قدیم بیت المقدس کے ان بازاروں کے قریب کسی قسم کے پارک کی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ اس طرح کی سازشیں محض شہرکو یہودیانے اورقدیم شہرکی اراضی پرقبضے کے لیے کررہی ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ العطارین اور الحالین بازاروں کے قریب یہودیوں کے لیے پارک بنانے سے وہاں پر یہودیوں کا غیرمعمولی رش ہوگا اور فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ جائے گی۔ اسرائیل ایک منظم سازش کے تحت ان بازاروں کو قبضے میں لے کر وہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے مکان تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ قدیم بیت المقدس میں قائم ایک یہودی کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اس میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔ موجودہ پارک کا منصوبہ اور دیگر تعمیرات بھی اسی ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
