• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

اتوار 16-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7868
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اوّل میں نماز اور اذان پر پابندی کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے باہر جمع ہیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے گذشتہ شام اور آج اتوار کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز مغرب ادا کی۔ آج صبح ہی سے بڑی تعداد میں فلسطینی قبلہ اوّل کے باہر جمع ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون فوجی اہلکار زخمی ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الحطہ کے باہر ہفتے کی شام فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر نماز مغرب ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجہ دروازوں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔ فلسطینی شہری بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں مگر صہیونی فوج کی طرف سے انہیں تشدد کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین فلسطینیوں نے فدائی حملہ کرکے مسجد اقصیٰ میں دو صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے تینوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور اس کے بعد قبلہ اوّل میں اذان اور نماز کی ادائیگی پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔
 

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.