• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل میں داخلے پرپابندی کے خلاف فلسطینی عوام سراپا احتجاج

بدھ 30-12-2015
in فلسطین
0
Aqsa Prote
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پرپابندیوں کے خلاف سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔منگل کے روز مسجد اقصیٰ کے باہر سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سیکڑوں فلسطینی نمازیوں اور مرابطین نے اسرائیلی فوج کی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین میں بڑی تعداد میں وہ مرابطین بھی شامل تھے جنہیں صہیونی حکام کی جانب سے قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور عبادت کی ادائیگی سے روکا گیا ہے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پرپابندیوں اور یہودی آباد کاروں کے کھلے عام دھاوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے رواں سال اگست کے بعد دسیوں فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ان فلسطینیوں پرالزام ہے کہ وہ قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے یہودی آباد کاروں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ منگل کے روز انہی فلسطینیوں نے قبلہ اوّل کے باب المجلس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے 55 فلسطینیوں کو حالیہ مہینوں میں قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔ ان میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ گذشتہ روز کے مظاہرے میں کئی خواتین بھی شریک تھیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر داع موشے یعلون اور داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور ان کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.